روز نامہ قدس ۔خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری،بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے مزید چار فلسطینی گرفتار کر لیے۔
مقامی ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق قابض افواج نے مسجد اقصی کے جنوبی علاقے سلوان سے تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔جن کے نام بلترتیب علی صابری،مہدی ابو دیاب اور احمد جلال تھے۔
ادھر وادی حلویہ میں کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فوج نے وادی کے اطلاعاتی مرکز کے ڈائریکٹر جواد صیام کے گھر کا محاصرہ کر لیا اور انکے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا