(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی افواج کی غاصبانہ کارروائیاں جاری،جمعہ کی شام غزہ بارڈر کے پاس سے مزید تین فلسطینی گرفتار کر لیے۔
دستیاب ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی بے جا گرفتاری کا سلسلہ رک نہ سکا،کل شام غزہ کی سرحدی پٹی سے تین فلسطینیوں کو سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ فلسطینیوں میں سے دو کو غزہ پٹی کے جنوبی علاقے سے گرفتار کیا گیا جب کہ ایک شہری کو غزہ کے شمال سے حراست میں لیا گیا،ترجمان کے مطابق تینوں شہری سرحد پار کرنا چاہتے تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ تینوں فلسطینی شہریوں کے پاس سے چاقو برآمد ہوئے ہیں وہ جاسوسی کے مقصد سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔