مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آبادکاروں کا فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر حملے جاری ،تیارفصل کو آگ لگادی دوسری جانب محصور غزہ میں صیہونی فوج کی فلسطینی کسانوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے المغیر میں صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھیتوں کو آگ لگادی جس سے کھیت تباہ ہوگیا جبکہ دوسری جانب محصور غزہ میں صیہونی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے میں موجودززرعی زمین اور کام کرنے والے کسانوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کسانوں کا سامان تباہ ہوگیا جبکہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں
