غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد فلسطین کے نوجوانوں کا اپنی مدد آپ کے تحت غزہ شہر کی صفائی ستھرائی ،تزئین و آرائش اور تعمیر کے کام کا آغاز۔
اپنی مدد آپ کے تحت "گڈول ایمبیسیڈر” کے نام سے کام کرنے والے نوجوانوں کے اس گروپ نے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے ولی عمارات ، اسکول ، کالج اور مساجد کے ملبے کو صاف کرنے اور اس ان تباہ حال عمارتوں کی مرمت کے کام کا آغاز کیا ہے اگرچہ نوجوانوں کے اس گروپ کے پاس نا کوئی مشینری ہے اورنا ہی بہت بڑی افرادی قوت لیکن اس کے باوجود انھوں نے اپنے شہر کو صاف کرنے کے کام کا آغاز کیا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27افراد شہید اور 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 130 عمارات مکمل تباہ اور 800 کو نقصان پہنچاتھا
غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے 252 دن: شہداء کی تعداد 37،266 ہوگئی
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 ماہ سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں 15 ہزار بچوں اور 11...
Read more