رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک فلسطینی اسیر احمد سامح الریماوی نے اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور پراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 26 سالہ احمد الریماوی کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ سے ہے۔ اس نے انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ احمد سامح الریماوی کو اسرائیلی فوج نے اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس وت وہ "نفحہ” نامی جیل میں پابند سلاسل ہے۔
اس کے دو دیگر بھائی ولید کو 32 سال قید اور طارق تین ماہ سے قید ہے۔ ولید 2002ء سے پابند سلاسل ہے۔
احمد الریماوی تین سال پہلے بھی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکا ہے۔