رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے غرب اردن میں ایک مزاحمتی کارروائی میں دو صیہونی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کیÂ وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ کل سوموار کو قابض صیہونی ریاست کی جانب سے کریک ڈاؤن میں 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قصبوں، پناہ گزین کیمپوں، رام اللہ، القدس، شہری کالونیوں اور صیہونی کالونیوں کے اطراف میں "برکان” کالونی میں دو صیہونیوں کو جھنم واصل کرنے والے فلسطینی کی تلاش کے لیے چھارپے مارے گئے۔رپورٹ کے مطابق سوموار کو علی الصباح غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میںÂ المغیر، کفر مالک اور شمالی سنجل جب کہ بیت المقدس میں سلوادÂ میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے دو صیہونیوں کو قتل کرنے والے فلسطینی مزاحمت کار "اشرف نعالوۃ” کے اہل خانہ کو مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج اشرف نعالوۃ کو حراست میں لینے کے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے مگر وہ بدستور مفرور ہیں۔