مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو لبنان کا سفر کرنے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینیوں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی اب شروع کی جائے گی۔
بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے عبداللہ سنجلاوی، ایاد الشلبی اور نور الشلبی کو جیل میںڈال دیا۔ ان پر چند سال قبل لبنان کا سفر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو ایک سے تین ماہ تک صیہونی زندانوں میں قید رہنا ہوگا۔