بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحمÂ میں زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک باغ میں گھس کر سیکڑوں پھل دار پودے کاٹ ڈالے، ان زیادہ تر زیتون کے پودے شامل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی سماجی کارکن خضر احمد صلاح نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے گروپ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ انہوں نے افرات کالونی کے قریبÂ فلسطینی شہری ابراہیم سلیمان صبیح کا زیتون کا باغÂ تباہ کردیا۔