مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبار "ہارٹز” نے بدھ کے روز ایک بیان میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے خلاف جامع فوجی آپریشن شروع کرنے کی مخالفت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فوج کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں غزہ میں حماس کے خلاف کسی بڑی فوجی کارروائی کے لیے آمادہ نہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ غزہÂ کے حالات کو جواز بنا کر حماس کے خلاف فوجی کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالات بہتر بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے مندوط نیکولائے میلاڈینوف، قطر اور مصر کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو دو آئل ٹینکروں پر 35 ہزار لیٹر ڈیزل فراہم کیا گیا ہے جس کی قیمت قطر کی طرف سے ادا کی گئی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کو قطر کی معاونت سے ایندھن کی فراہمی کی مخالفت کی ہے۔