مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے افریقی ملک ایتھوپیا سے ایک ہزار ’فلاشا‘ (حبشی) صیہونیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کرنے کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ انیسویں صدی میں ایتھوپیا کے فلاشا نسل کے صیہونیوں کو جبرا مذہبÂ تبدیل کرکے عیسائی بنا دیا گیا تھا۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ ہم فلاشا نسل کے ایک ہزار صیہونیوں کو اسرائیل میں آباد ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایتھوپیا کے 80 ہزار صیہونی سنہ 1984ء سے 1991ء کے دوران مقبوضہ فلسطین میں لا کر بسائے گئے۔ اس وقت فلسطین میں بسائے گئے فلاشا صیہونیوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔