• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 24 فلسطینی زیر حراست

جمعرات 11-10-2018
in فلسطین
0
0Pala6057
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے رواں ہفتے غرب اردن میں ایک مزاحمتی کارروائی میں دو صیہونی آباد کاروں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی کی  وسیع پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ بدھ کو قابض صیہونی ریاست کی جانب سے کریک ڈاؤن میں 24 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قصبوں، پناہ گزین کیمپوں، شہری کالونیوں اور صیہونی کالونیوں کے اطراف میں "برکان” کالونی میں دو صیہونیوں کو جھنم واصل کرنے والے فلسطینی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس، جنوبی شہروں الخلیل، قلقیلیہ اور بیت لحم میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی۔ نابلس میں المعاجین کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈاکٹر نصر شریم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کی اہلیہ فیروز نعالوۃ سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

تین فلسطینیوں کو الخلیل کے نواحی علاقے بیت کاحل اور بیت امر سے حراست میں لیا گیا۔ بدھ کے روز حراست میں لیے گیے فلسطینیوں کی شناخت ربیع محمد ابو ربیعہ، کمال ابدو، مھمود البدو، سلیمان عزام ابو شیخہ، حسام عزام ابو شیخہ، طارق زید، نائل عویص، احمد قوزح، اوس عبید، کرم مروان دحیلیہ، محمد احمد دحیلیہ، محمد عماد ناقوری، یحییٰ السمحان،محمد الشخشیر، براء لوئی یوسف  اورلیث سامی عواد کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 24 فلسطینی زیر حراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.