• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی اشرار کا دیوار براق اور پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز مارچ

بدھ 03-10-2018
in فلسطین
0
Eng248
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں کی جانب سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز سیکڑوں صیہونیوں نے پرانے بیت المقدس، دیوار براق، مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازوں کے سامنے اور تاریخی مقامات میں ایک اشتعال انگیز مارچ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے اس موقع پر دیوار براق کے سامنے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ مارچ کے دوران غاصب صیہونی شرپسندوں نے فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف جب کہ مسلمانوں کے قبلہ اوّل (مسجد اقصیٰ) کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کے حق میں نعرے بازی کی۔

فلسطینی نیوز ایجنسی’وفا‘ کے مطابق دیوار براق سے شروع ہونے والی اشتعال انگیز ریلی نے شاہراہ الواد اور الآلام روڈ پر پرانے ھوسپیس اسپتال کے قریب قیام کیا اور فلسطینیوں، مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے صیہونیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

یہ ریلی مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار میں دیوار براق کے صحن سے چلی اور شاہراہ السلسلہ سے ہوتے ہوئے، شاہراہ الواد اور کئی دوسرے تاریخی مقامات سے گذری۔ یہ ریلی ایک ایسے وقت میں نکالی گئی جب فلسطین میں یہودیوں کے ’عید العرش‘ کے بعد عید نزول تورات کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی اشرار کا دیوار براق اور پرانے بیت المقدس میں اشتعال انگیز مارچ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.