طولکرم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیمÂ کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری رامی زیدان کو مسلسل 16 سال قید کے بعد جیل سے رہا کردیا۔ رامی زیدان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے رامین قصبے سے ہے۔
انہیں آج سے سولہ برس قبل اسرائیلی حکام نے جعلی الزامات کے تحت حراست میں لیا اور مقدمہ چلانے کے بعد انہیں سولہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔