قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گارہ جامعہ الازھر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں کے دوران قابض صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے 7 فلسطینیوں کو شہید اور 500 زخمی ہوئے تھے۔
جامعہ الازھر نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو قتل عام قرار دیا اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو نہتے کرکے انہیں تشدد کے ذریعے شہید اور زخمی کررہی ہے۔