الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھات لگا کر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو اغواء کرلیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے نماز عشاء کے وقت الخلیل شہر میں ایک فلسطینی لڑکے 17 سالہ احمد اسامہ القواسمی کو گھات لگا کر گرفتار کرلیا۔القواسمی دکان سے کچھ چیزیں خرید کرنے کے بعد اپنی گاڑی کے پاس پہنچا تو صیہونی فوج نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی لڑکے پر بندوق رکھی اور اسے خاموش رہنے کا کہنے کے بعد اٹھا کر سیاہ رنگ کی جیپ میں ڈالا اور تیزی کے ساتھ وہاں سے غائب ہوگئی۔