مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ رقم فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کو درپیش 68 ملین ڈالر کی قلت کو پورا کرنے کے لیے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’اونروا‘ کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی اپیل پر امداد دینے والے ملکوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اردن، ترکی، جاپان، سویڈن اور یورپی گروپ نے شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینون کی ریلیف کے ذمہ دار ادارے’اونروا‘ کو 118 ملین ڈالر کی امداد دینے کے وعدے کئے گئے۔ اس موقع پر بعض ممالک کی طرف سے کہاگیا کہ وہ ’اونروا‘ کے لیے امدادی رقم کا بعد میں اعلان کریں گے۔
اس موقع پر یورپی یونین نے ’اونروا‘ پر زور دیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کرے اور انہیں ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ واپس لے۔ یاد رہے کہ ’اونروا‘ نے بجٹ کی کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی اور غرب اردن سمیت اندرون اور بیرون ملک موجود سیکڑوں فلسطینی ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔