مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید العرش‘ کے موقع پر سیکڑوں صیہونی آباد کار کل منگل کو قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔ کل منگل کو 420 صیہونی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اوّل میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا ہے کہ منگل کو 420 صیہونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔Â دنÂ کے دوسرے حصے میں مزید درجنوں صیہونی شرپسند قبلہ اوّل میں داخل ہوئے، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صیہونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہو گئے۔