غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور اسلامی جہاد نے جنوب مغربی ایران کے شہر اھواز میں ایرانی مسلح افواج کی پریڈ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں فلسطینی جماعتوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے بیانات میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں مارے جانے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔بیانات میں کہا گیا ہے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ ایران میں فوجی پریڈ پرحملہ دشمن کی سازشوں کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ایران کے صوبہ اھواز ایک فوجی پریڈ کے دوران دہشت گردی کی کارروائی میں 30 افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔