نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مظلوم فلسطینی قوم تمام تر بے سرو سامانی کے باوجود سائنس، تحقیق اور ایجادات کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ حال ہی میں چین میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہونے والی ایک نمائش میں فلسطینی سائنسدان احمد سجدیہ کی تیار کردہ ایجادات بھی پیش کی گئیں۔ اس نمائش میں 44 ممالک کے ماہرین نے حصہ لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس نمائش میں مختلف ممالک کے ماہرین نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیار کی گئی مصنوعات شامل کیں۔فلسطینی سائنسدان احمد سجدیہ کی تیار کردہ مصنوعات پیش کیں۔ ان کی تیار کردہ دیگر مصنوعات میں مصنوعی طریقے سے عضلات کو کنٹرول کرنے کے آلات بھی شامل تھے۔
سنہ 2014ء کو سجدیہ غب اردن میں قائم النجاح یونیورسٹی میں طالب علم تھے۔ شمالی القدس میں قلندیا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں وہ ایک بازو سے محروم ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے مصنوعی طریقے ہاتھوں کی تیاری پر تین دیگر نوجوان میکینیکل انجینیروںÂ نے کام شروع کیا۔ آج ان کی تیار کردہ مصنوعات کو چین میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔