رفح (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔رپورٹ کے مطابقÂ مشرقی رفح میں ایک ریلی کو منشتر کرنے کے لیےÂ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ مومن ابو عیادہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اٹھا کر اسپتال لے جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ادھرغزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔