مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے افریقی ملک ایھوپیا سے ایک ہزار ’فلاشا‘ (حبشی) یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کرنے کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ انیسویں صدی میں ایتھوپیا کے فلاشا نسل کے یہودیوں کو جبرا مذہبÂ تبدیل کرکے عیسائی بنا دیا گیا تھا۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ ہم فلاشا نسل کے ایک ہزار یہودیوں کو اسرائیل میں آباد ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایتھوپیا کے 80 ہزار یہودی سنہ 1984ء سے 1991ء کے دوران مقبوضہ فلسطین میں لا کر بسائے گئے۔ اس وقت فلسطین میں بسائے گئے فلاشا یہودیوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔