مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو جدید ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے اقدامات کررہا ہے اور ہماری جانب سے وضع کی گئیں حدود ہمیشہ سے بہت واضح ہیں اوران پر عمل کرنے کا ہمارا عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔دوسری جانب اسرائیلی میزائلوں نے 2 روز قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا
اس سے قبل اسرائیل نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ اس نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران شام کے اندر 200 سے زائد فضائی حملے کیے تھے۔