غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر صیہونی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر شعبہ حادثات ایمن السجانی نے بتایا کہ اسپتال میں متعدد فلسطینیوں کو زخمی حالت میں لایاگیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔ ایک فلسطینی کی ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں جس کے باعث اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔زخمی ہونے والے بعض فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں قائم انڈونیشی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر فلسطینی شہریوں نے مشرقی غزہ کی سرحد پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ فلسطینیوں نےسرحد کی دوطرف صیہونی کالونیوں پر آتش گیر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے بھی پھینکے۔ اس دوران اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے اور ڈرون طیارے بھی نچلی پروازیں کرتے رہے۔