• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی اقدامات جنگی جرم ہیں، فلسطینی وزارت خارجہ

اتوار 16-09-2018
in فلسطین
0
0Pala11998
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کم سن بچوں کی شہادت کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز رام اللہ میں جاری کیے جانے والے ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حق واپسی مارچ کے دوران بارہ سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کے حوالے سے سامنے آنے والے ویڈیو سے واضح ہو گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے اس وحشیانہ عمل کی مذمت میں تاخیر سے کام نہ لے اور صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس مؤقف اختیار کرے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کابینہ اور صیہونی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بیان میں ایک بار پھر فلسطینی حکومت کے اس مؤقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کے معاملے کو عالمی فوجداری عدالت میں اٹھایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ حق واپسی کے نام سے فلسطینیوں کے ہفتے وار مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے دوران صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں ایک سو اسّی سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے جن میں اٹھائیس بچے بھی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی اقدامات جنگی جرم ہیں، فلسطینی وزارت خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.