بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں المنیا کے مقام پر فلسطیی شہریوں کے زیتون کے باغات پر حملہ کر کے کم سے کم 200 پھل دار پودے نذرآتش کر ڈالے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق المنیا کی دیہی کونسل کے چیئرمین زاید کوازبہ نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینیوں کے زیتون کے باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 10 دونم پر پھیلے زیتون کے درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔نذرآتش ہونے والے زیتون کے پھل دار پودے اور باغ الخلیل کے شہر سعیر سے تعلق رکھنے والے الطور خاندان کی ملکیت تھے۔
خیال رہے کہ صیہونی شرپسندوں کی جانب سے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب ان دنوں زیتون کے پھل اتارنے کا موسم شروع ہو چکا ہے۔