مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران مقبوضہ بیت المقدس ’الخان الاحمر‘ کے قریب فلسطینی شہریوں کے قائم کردہ پانچ عارضی مکان مسمار کر دیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’الخان الاحمر‘ کے قریب فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری الخان الاحمر کو مسمار کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ الخان الاحمر کومسمار کرنے کے لیے صیہونی حکام کی طرف سے کارروائی کا امکان ہے۔ یہاں پر اسرائیل’کفر ادومیم‘ صیہونی کالونی کی توسیع کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ادھر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جن مکانات کو مسمار کیا گیا ہے وہ فلسطینی اتھارٹی کے نمائندوں کی جانب سے ’الخان الاحمر‘ کی مسماری کے عدالتی حکم کے خلاف احتجاج کے لیے قائم کیے گئے مگر مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عارضی شیلٹر فلسطینیوں کی رہائش گاہوں کے لیے بنائے گئے تھے۔