رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالتوں کی طرف سے متعدد زیرحراست فلسطینیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت ’سالم‘ کی طرف سے اسیر ساھر ابو عمر کو چھ سال قید اور 6000 شیکل جرمانہ، نسیم داؤود کو 34ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، حسین جمیل حشاش کو 33 ماہ قید اورÂ 4500 شیکل جرمانہ، وایل حشاش کو 16 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔