مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم میں اسرائیلی پولیس نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سرکردہ فلسطینی رہنما رجاء اغباریہ کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے ام الفحم میں فلسطینی رہنما رجا اغباریہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر میں موجود دیگر اہل خانہ کے سامنے زدو کوب کرنے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔رجاء الاغباریہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ صیہونی پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے ان کے گھر میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔ اسرائیلی فوج نے الاغباریہ کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔
الاغباریہ کے صاحبزادے نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ان کے والد کی گرفتاری کی وجہ اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔