مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک معذورÂ فلسطینی قیدی کو پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں 35 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’معاریو‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسیر ایمن الکرد کو سنہ 2016ء کو بیت المقدس میں دو پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گولیاں لگنے سے اس کا دھڑ مفلوج ہوچکا ہے۔اس کے خلاف اسرائیل کی مرکزی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی تھی۔
صیہونی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایمن الکرد نے ایک اسرائیلی پولیس افسر اور ایک سپاہی کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا۔ یہ واقعہ ستمبر 2016ء کو بیت المقدس کے ایک پرانے دروازے ’باب الساھرہ‘ میں پیش آیا۔