مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی علم بردار ایک تنظیم ’امناء جبل الھیکل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ عبرانی سال کے دوران 28Â ہزار 800 صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 1967ء کے بعد ایک سال میں صیہونیوں کی قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
صیہونی گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے والے صیہونیوں کی تعداد میں گذشتہ عبرانی سال کی نسبت 27 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
عبرانی سال 5766 میں سب سے زیادہ تعداد میں صیہونی قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہوئے۔ اس کے بعد سنہ 5778 تک ہر سال کم سے کم ایک ہزار صیہونی آباد کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔