نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 42 ماہ تک جیل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 27 سالہ محمد احمد ترکمان کا رہائشی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ترجمان کو پانچ مئی 2015ء کو نابلس کی النحاح یونیورسٹی پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔ اس پر مقدمہ چلایا گیا اور اسرائیلی عدالت نے اسے 42 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔
گرفتاری کا بیشتر عرصہ اس نے جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں گذارا۔ اسے جیل سے جنوبی الخلیل کی الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اسے اس کے اہل خانہ کےحوالے کیا گیا۔