جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو رہائی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا اور اسے بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ احمد محمود علاونہ کو نو ماہ قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا مگر رہائی کے چند گھنٹے بعد اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔کلب برائے اسیران کےمطابق علاونہ کورواں سال یکم جنوری کوحراست میں لیا گیا تھا اور اسے ’جلبوع‘ جیل میں نو ماہ تک قید میں رکھا گیا۔