لندن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی کامیاب مساعی کے نتیجے میں اسرائیل میں ہونے والا بین الاقوامی موسیقی میلہ 16 عالمی شہرت یافتہ فن کاروں کی شرکت سے محروم ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی موسیقارہ ’لیٹل سیمز‘ نے’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے علاوہ 15 دوسرے عالمی شہرت یافتہ فن کاروں نے اسرائیل میں ہونے والے موسیقی میلے میں شرکت کا بائیکاٹ کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ کی مساعی کے نتیجے میں کئی ملکوں کے اداروں، تنظیموں اور کمپنیوں نے اسرائیل کا معاشی، سفارتی، تجارتی،کاروباری، سپورٹس اور شوبز کے شعبوں میں بائیکاٹ شروع کیا ہے۔ اسرائیلی موسیقی میلے میں شرکت کا بائیکاٹ کرنے والے فن کاروں میں عالمی پاک سنگر روگر ووٹرز اور ان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں جو پہلے اس میلے میں شرکت کی یقین دہانی کر چکے تھے۔