رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی قوم کی ضمیرکی آواز سرکردہ خاتون صحافی لمیٰ خاطر کا اسرائیلی زندانوں میں ٹرائل جاری ہے۔ خاطر کی مدت حراست میں مسلسل 9 ویں بار توسیع اور مقدمہ کی سماعت مسلسل 7 ویں دفعہ ملتوی کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 جون 2018ء سے گرفتار فلسطینی صحافیہ لمیٰ خاطر کو ‘عسقلان‘ جیل میں رکھا گیا ہے۔دوران حراست لمیٰ خاطر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لمیٰ خاطر فلسطین کی صحافیہ اور سرکردہ سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ پانچ بچوں کی ماں ہیں۔