نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں مسلسل تین سال تک قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری حمزہ یعیش کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حمزہ یعیش کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو حراست میں لینے کے بعد جیل منتقل کردیا تھا۔ اس کی گرفتاری اردن سے واپسی پر عمل میں لائی گئی تھی۔خیال رہے کہ اسیر حمزہ یعیش سنہ 2015ء سے قبل بھی گرفتار ہونے کے بعد اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔