نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردنÂ زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک فارم کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ زیتون کا باغ ایک تاریخی اور ثقافتی علاقے میں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی سماجی کارکن معتز بشارات نے کہا کہ صیہونی سول انتظامیہ کے حکام نے ایک مقامی فلسطینی شہری نجیب ترکی فقہا کے زیتون کے باغ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ باغ میں زیتون کے کم سے کم 70 پھل دار پودے ہیں۔ اس کے علاوہ متعددÂ دیگر پھل دار پودے بھی باغ میں موجود ہیں۔