برسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کی امداد بند کرنا افسوسناک ہے۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی مہاجرین کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔یورپی یونین کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی امداد کی بندش کے نتیجے میں فلسطینی اراضی، اردن، لبنان اور شام میں لاکھوں فلسطینی طلباءÂ کا مستقبل خطرے میں اور ہزاروں افراد کے لئے صحت کے مسائل پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔
ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کے اعلان پر نظرثانی کرے ۔