ڈبلن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) آئرلینڈ نے امریکی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے ادارے’اونروا‘ کی فنڈنگ مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئرش وزیراعظم جن کے پاس وزارت خارجہ اور تجارت کا قلم دان بھی ہے نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرنے کا اعلان عاجلانہ اور خطرناک ہے۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی مہاجرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔آئرش وزیراعظم سیمون کوفینی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ’اونروا‘ کی مالی مدد جاری رکھے گا اور عالمی برادری کو اس میں شامل ہونے کے لیے پوری کوششیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام عاجلانہ اور خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اونروا‘ کی امداد ختم کرنے کے امریکی اعلان پر مشرق وسطیٰ پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی حکومت کو اس حوالے سے عالمی برادری سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔
خیال رہے کہ امریکی حکومت نے دو روز قبل فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی امدادی ایجنسی ’اونروا‘ کو دی جانے والی فنڈنگ مکمل طورپر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔