غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جاری صیہونی آباد کاری اور توسیع پسندی کے خلاف گذشتہ روز مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے راس کراکر میں صیہونی کالونیوں کے قیام کے خلاف فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر بدھ کے روز ہمہ گیر ہڑتال کی گئی۔راس کراکر بلدیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں صیہونی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ فلسطین کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور ساتھ دیا ہے۔
ہڑتال کے ساتھ ساتھ رام اللہ اور بعض دوسرے فلسطینی علاقوں میں صیہونی توسیع پسندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔