غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد اور امریکا کی فلسطینیوں کے خلاف صدی کی ڈیل کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطین کی 9 جماعتوں نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین، جمہوری محاذ، اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اسلامی جہاد، فلسطین ڈیموکریٹک الائنس، فلسطین پیپلز پارٹی، فلسطین نیشنل پروگریسیو موومنٹ، پیپلز فرنٹ، جنرل لیڈرشپ، طلائع حرب التحریر اور الصاعقہ نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم میں مکمل اور وسیع تر اتحاد کی مساعی کو آگے بڑھانا اور امریکا کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف امریکا کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کو ناکام بنانا ہے۔فلسطین کی ان نو جماعتوں نے اپنے متفقہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے اتحاد اک مقصد غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد کردہ پابندیوں کو ختم کرنا، غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوششیں آگے بڑھانا، فلسطینیوں کے خلاف امریکی اور صیہونی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فلسطینی دھڑے صیہونی ریاست کے جرائم اور امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔