مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی معلمہ اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی ھنادی حلوانی کے قبلہ اوّل میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ھنادی حلوانی نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ القدس کے اسرائیلی پولیس چیف میجر جنرل یورام ھلیوی نے میرے مسجد اقصیٰ میں داخلے کو’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے نادی حلوانی کو ’القشلہ‘ نامی حراستی مرکز میں طلب کرکے اسے خبردار کیا تھا کہ وہ قبلہ اوّل میں نماز کے لیے نہ آئے، ورنہ اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
اسرائیلی پولیس نے اتوار کئے روز ایک دوسری فلسطینی معلمہ خدیجہ خویص کو بھی چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا تھا جب کہ شفاء ابو غالیہ نامی خاتون کو بھی 15 دن کے لیے قبلہ اوّل سے بے دخل کیا گیا ہے۔