نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے تین فلسطینی شہریوں کو کئی سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی قصبے عراق بورین سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق صیہونی عدالت سے محمد اور یزید قادوس کو سات سال قید اور 10 لاکھ جرمامانہ کی سزا سنائی گئی۔
ایک دوسری فلسطینی اسیر عبداللہ قادوس کو 70 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ان پر اسرائیلی فوج پر حملوں اور صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔