قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری حکومت نے آج سوموار کے روز سے فلسطینی حجاج کرام کی واپسی کے لیے رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔ رفح گذرگاہ اگلے پانچ روز تک کھلی رہے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رفح گذرگاہ کو 27 اگست سے 31 اگست اور یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک کھلی رکھی جائے گی۔مصری ٹی وی کے مطابق حجاج کرام کا غزہ کی پٹی کی طرف واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ اگلے پانچ روز تک غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام مصر کےراستے رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوں گے۔
ہفتے کے روز فلسطینی بارڈر حکام نے کہا تھا کہ رفح گذرگاہ کو اتوار کے روز سے کھول دیا جائے گا۔ رفح گذرگاہ کو عید کی تعطیلات کے دوران دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔