مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار کمیٹی کے چار ارکان کر حراست میں لینے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نےÂ مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی کمیٹی کے چار ارکان عیسٰی الدباغ، باسم الزغیر، جمعہ مناصرہ اور محمد علقم کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سینٹر منتقل کردیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ مسجد سے متصل سبیل پاشا کی مرمت میں مصروف تھے۔
خیال رہے کہ صیہونی پولیس مسجد اقصیٰ کی مرمت میں مصروف فلسطینی اوقاف کے ارکان اور عملے کوہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔