غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بھارت میں حالیہ ایام میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارتی قیادت سے اظہار افسوس کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی طرف سے بھارتی ریاست کیرالا میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھارتی قیادت سے تعزیت کی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بھارتی ریاست کیرالا میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں سیکروں افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 420 تک جا پہنچی ہے جب کہ 13 لاکھ سے زائد بےگھر ہوئے ہیں۔