برسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین نے فلسطین کے علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے تازہ منصوبوں کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے لیے 1000 مکانات کی تعمیر کو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار ردیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 2000 گھروں کی تعمیر کے لیے لابنگ کی گئی یا ان کے ٹینڈر جاری کیے گئے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری خطے کے مستقبل، علاقائی سلامتی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں توسیع پسندانہ پالیسی ناقابل قبول اور امن مساعی میں رکاوٹ ہے۔