رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے ام الفحم شہر سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شہید محمد محمود عواد محامید کا جسد خاکی اس کے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ام الفحم بلدیہ کے ذرائع کے مطابق شہید فلسطینی کے اہل خانہ سخت کرب میں ہیں اور اسرائیلی پولیس نے شہید کا جسد خاکی اس کے ورثاء کودینے سے انکار کردیا ہے۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کیا جائے تاکہ اسے اسلامی تعلیمات کے مطابق سپرد خاک کیا جاسکے۔ادھر ام الفحم شہر میں خوف وہراس اور کشیدگی کی فضاء بدستور برقرار ہے۔ گذشتہ جمعہ کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس روزانہ کی بنیاد پر ام الفحم پر چھاپے مار کر مقامی شہریوں کو ہراساں کررہی ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان احمد محامید کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایک صیہونی آباد کار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔