مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے صیہونی ریاست کے دفاعی بجٹ میں ایک ارب شیکل کے اضافیÂ رقم کی منظوری دی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک عشرے کے دوران صیہونی ریاست کی سلامتی کو لاحق خطرات کے تناظر میں اضافی بجٹ کی منظوری دی ہے۔نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دفاعی بجٹ میں اضافے کی منظوریÂ کی تجویز کابینہ کی سیاسی وسیکیورٹی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ ’واللا‘ نیتن یاھو کا دفاعی بجٹ میں اضافی کا منصوبہ قومی پیداوار کا 6 فی صد ہے۔ اس بجٹ کی مدد سے اسرائیل کے دفاعی شیلڈ آئرن ڈون، ایرو میزائل سسٹم، میجک سٹیک اور داخلی محاذ کو مزید محفوظ کرنا اور سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں میں دیوارفاصل کو مکمل کرنا ہے۔