مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون کی اہلیہÂ نسرین دویات ام مجاھد کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس سے بے دخل فلسطینی رکن پارلیمان احمد عطون نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی اہلیہ نسرین دویات کو بغیر وجہ بتائے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔خیال رہے کہ پانچ بچوں کی ماں نسرین دویات ابو مجاھدہ کے شوہر فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہونے کی پاداش میں بیت المقدس سے بے دخل کر دیے گئے ہیں۔ صیہونی حکام نے انہیں کئی سال سے بیت المقدس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ان پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی ٹکٹ پر فلسطینی پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے پر القدس سے بے دخل کیا گیا۔
خود محمد عطون بھی متعدد بار صیہونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ وہ پانچ بار گرفتار کیے گئے اور کئی سال تک جیل میں قید رہے۔