فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زیپی لیونی کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے متعدد سماجی کارکنوں کو حراست میں لینے کے ساتھ بیرون ملک سے آنے کے خواہش مند سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں کو روک رکھا ہے۔ اس سے قبل ارکان کنیسٹ موسیٰ راز، میخائل روزین اور عیساوی فریگ بھی شاباک کے چیئرمین نداؤ ارگمان سے سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں کی اسرائیل آمد روکے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
زیپی لیونی کی طرف سے کنیسٹ کی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین سے کہا گیا ہے کہ وہ امدادی ادارے کے کارکنوں کی بن گوریون ہوائی اڈے پر حراست میں لیے جانے کے واقع کی تحقیقات کرائیں اور بیرون ملک سے آنے والے سماجی کارکنوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ بند کرانے کے لیے فوجی ہنگامی اجلاس منعقد کریں۔ انہوں نے بن گوریون ہوائی اڈے پر امریکی یہودی پیٹر پانرٹ کو روکنے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔